انٹراپارٹی الیکشن نہ جیت سکاتوبھی تحریک انصاف میں ہی رہوں گا،پارٹی نہیں چھوڑوں گا،چوہدری سرور ،تحریک انصاف ہی واحدجماعت ہے جوملک میں تبدیلی لاسکتی ہے ، پارٹی کاگراف نیچے نہیں آیاہرجگہ موجودہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 14 جنوری 2016 02:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14جنوری۔2016ء)تحریک انصاف کے رہنماچوہدری سرورنے کہاہے کہ انٹراپارٹی الیکشن نہ جیت سکاتوبھی تحریک انصاف میں ہی رہوں گا،پارٹی نہیں چھوڑوں گا،تحریک انصاف ہی واحدجماعت ہے جوملک میں تبدیلی لاسکتی ہے ،تحریک انصاف کاگراف نیچے نہیں آیاہرجگہ موجودہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں آنے کافیصلہ سوچ سمجھ کرکیا،تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن میں عوام جس کوبہترین امیدوارسمجھتے ہیں اس کوووٹ دیں ،تمام فیصلے میرٹ پرہی ہوں گے ۔

پاکستان میں تبدیلی چاہتاہوں ،ایسانظام چاہتاہوں جہاں غریب کوانصاف ملے ،تعلیم اورصحت کی سہولیات ملیں ۔موجودہ حکومت کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے ،ن لیگ کی حکومت کی توانائی اورصحت اورتعلیم کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ہے ،بیوروکریٹ ہی پالیسی بناتے ہیں ،حکومت کی توانائی کی پالیسی بھی مکمل طورپرناکام ہوگئی ہے ،حکمران دنیاسے قرضے لے رہے ہیں اوربھیک بھی مانگ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کواقتدارملاتوملک میں انقلاب لائیں گے ،غربت کاخاتمہ اورقانون کی بالادستی کریں گے ،کرپشن کاخاتمہ کیاجائیگااوورسیزپاکستانیوں کوان کامقام دلائیں گے۔تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑ نے کاسوال ہی پیدا نہیں ہو تا، میرا جینا مرنا پارٹی کیساتھ ہے۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں نے اصولوں اور نظر یہ کی وجہ سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور مجھے فخر ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف عوامی امنگوں کی تر جمانی کررہی ہے اور میں تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہا ہوں میرے پارٹی چھوڑنے کی باتیں افواہوں کے سواکچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج کر پشن،مہنگائی ،لوڈشیڈ نگ سمیت جن بھی مسائل کا سامنا ہے انکا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے اور تحر یک انصاف کے مخالفین اپنی تمام تر سازشوں میں ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحر یک انصاف ہی کا میاب ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔