دہشت گردی نسل در نسل چلے گی،شیخ رشید ‘ داعش پاکستان میں بڑی کارروائی کرے گی، ان کا ٹارگٹ لاہور یا اسلام آباد ہوسکتا ہے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 جنوری 2016 02:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14جنوری۔2016ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ایم این اے شیخ رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردی نسل در نسل چلے گی‘ داعش پاکستان میں بڑی کارروائی کرے گی اس حوالے سے ان کا ٹارگٹ لاہور یا اسلام آباد ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہ اکہ پاکستان کے بڑے ادارے ‘ کراچی پورٹ اور ایف بی آر کو ٹھیکے پر دے دیا جائے کیونکہ ان کے معاملات کو چلانا حکومت کیلئے مشکل ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک سے دہت گردی ختم نہیں ہوئی اور یہ نسل در نسل جاری رہے گی ہوسکتا ہے کہ داعش لاہور اور اسلام آباد میں کوئی بڑی کارروائی کرے۔

دہشت گرد کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے کبھی پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور کبھی کسی اور کو۔ دہشت گردی ملک میں مسلسل ہورہی ہے۔