کراچی ،عالمی صرافہ مارکیٹ میں کمی کے بعد ملکی مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا

بدھ 13 جنوری 2016 09:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13جنوری۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 11ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت1093ڈالر ہو گئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں200روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی، حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 45ہزار 250روپے سے کم ہو کر45ہزار50روپے ہو گئی اسی طرح171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 38ہزار 614روپے پر آ گئی جبکہ چاندی کی ایک تولہ قیمت30روپے گھٹ کر635روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :