منور تالپور ہو یا ڈاکٹر عاصم قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، ڈی جی نیب سندھ سراج النعیم ،کرپشن میں ملوث چاہئے، سندھ کی کوئی بھی بااثر شخصیت ہو اس کیخلاف ایکشن لینگے ،ڈاکٹر عاصم کیس میں بہت سے شواہد حاصل کئے ہیں جلد ریفرنس دائر کریں گے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 جنوری 2016 09:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13جنوری۔2016ء) ڈی جی نیب سندھ سراج النعیم نے کہا ہے کہ منور تالپور ہو یا ڈاکٹر عاصم قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، کرپشن میں ملوث چاہئے سندھ کی کوئی بھی بااثر شخصیت ہو اس کیخلاف ایکشن لینگے ،ڈاکٹر عاصم کیس میں بہت سے شواہد حاصل کئے ہیں جلد ریفرنس دائر کریں گے۔

(جاری ہے)

خصوصی بچوں کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نیب سندھ کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر کرپشن کے خلاف جہاد کریں گے تاکہ پیسہ ضرورتمند لوگوں اور طبقوں پر لگا سکیں، نیب نے غیر جانبدارانہ طور سے کرپشن کے کیسز کی تحقیقات کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران کسی مخصوص شخصیت کو نشانہ بنانے کا تاثر درست نہیں ہے، ڈاکٹر عاصم کیس میں عدالت جو بھی فیصلہ دے گی وہ منظور کریں گے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بڑی گڑبڑ ہے، شواہد حاصل کئے ہیں۔سراج النعیم کا کہنا تھا کہ منظور قادر کی گرفتاری کیلئے انٹر پول کو خط لکھیں گے، کرپشن میں ملوث چاہئے سندھ کی کوئی بھی بااثر شخصیت ہو اس کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔