سعودی قیادت میں اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں پاکستان نے باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کرلی ،سعودی عرب نے زمینی فوج مانگی ہے نہ ہم بھجوائیں گے، اقوام متحدہ کے سوا کسی بھی اتحاد کو زمینی فوج بھجوانا ہماری پالیسی کے خلاف ہے،پاکستان سعودی عرب ،ایران کشیدگی کو کم کرا نے کیلئے کردار اد اکررہا ہے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس 16 جنوری کو جدہ میں طلب کیا گیا ہے،تنازعہ کے حل کیلئے اپنی تجاویز دینگے، خطے میں فرقہ وار انہ کشیدگی کا خطرہ نہیں ہے، مشیر خارجہ کی قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خارجہ کو بریفنگ
بدھ 13 جنوری 2016 09:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13جنوری۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سعودی قیادت میں 34اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں پاکستان نے باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کرلی ہے تاہم اقوام متحدہ کے سوا کسی بھی اتحاد کو زمینی فوج بھجوانا ہماری پالیسی کے خلاف ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کو بریفنگ دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ سعودی عرب نے زمینی فوج مانگی ہے اور نہ ہم بھجوائیں گے۔
پاکستان نے سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے دہشت گردی کے خلاف اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ زمینی فوج بھیجنے کا نہیں سوچا ہے۔ سعودی عرب سے انسداد دہشت گردی سے متعلق خفیہ معلومات کا تبادلہ کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرا نے کیلئے کردار اد اکررہا ہے۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس 16 جنوری کو جدہ میں طلب کیا گیا ہے۔ پاکستان او آئی سی اجلاس میں سعودی عرب ایران تنازعہ کے حل کیلئے تجاویز دے گا جبکہ پاکستان شام کے تنازعہ کے حل کی لئے بھی پر امن بات چیت کی بحالی کا حامی ہے۔ خارجہ کمیٹی کے چیئرمین اویس لغاری کا کہنا تھاکہ پاکستان کو اپنا مفاد سامنے رکھ کر کردار ادا کرنا چاہیے، امید ہے کہ او آئی اسی اجلاس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم ہوجائے گی۔مشیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے باوجود خطے میں فرقہ وار انہ کشیدگی کا خطرہ نہیں ہے ۔ ادھردفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان34 اسلامی ممالک کے فوجی اتحادپراپنے ابتدائی موقف پرقائم ہے ،سعودی عرب کی سلامتی کوخطرے کی صورت میں بھرپورجواب دیاجائیگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے آج سینٹ کو ان کیمرہ بریفنگ پروضاحت دیتے ہوئے دفترخارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سعودی عرب پاکستان کاقریبی دوست ہے ،سعودی عرب سے دفاع اوردہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے ،پاکستان 34ملکی اسلامی فوجی اتحادبارے اپنے ابتدائی موٴقف پرقائم ہے ،مستقبل قریب میں مشاورتی اجلاس میں اتحادکے پہلووٴں اورسرگرمیوں کاجائزہ لیاجائیگااورسعودی عرب کی سلامتی کوخطرہ ہواتوبھرپورجواب دیاجائیگا۔ترجمان کاکہناتھاکہ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ،پاکستان انسداددہشتگردی کے حوالے سے قائم ہونیوالے اتحادکاخیرمقدم کرتاہے اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے علاقائی اورعالمی تعاون کاخواہاں ہےمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 13 جنوری 2016 کی مزید خبریں
-
محمد عامر کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، کیوی کوچ ،عامر ایک بہت اچھے باوٴلر ہیں، سزا پوری کرنے کے بعد وہ کرکٹ میں واپسی کے مستحق ہیں، انٹرویو
-
پی سی بی کا ماسٹرز کرکٹ کرکٹ لیگ کیلئے 10 کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے انکار ، این او سی جاری نہ کرنا ہمارا معاشی قتل ہے کھلاڑی پی سی بی کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے
-
وزیراعظم نوازشریف کا وفاقی وزیر مذہبی امور کے بیٹے کی لندن نادرا دفتر میں تعیناتی کا نوٹس ،فی الفور انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے ،نوازشریف کی ہدایت ،وفاقی وزیر داخلہ نے بھی نادرا حکام سے ... مزید
-
راہداری پر تحفظات کے سلسلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی نے دو متفقہ قراردادیں منظور کرلیں،خیبرپختونخوا حکومت راہداری کے مسئلے پر پہلے سے زیادہ سخت موقف اختیار کرے گی ،پرویز خٹک ، وفاقی حکومت سے خیبرپختونخوا ... مزید
-
گزشتہ 6 ماہ میں تارکین وطن کی بھیجی گئی رقوم میں 6 فیصد اضافہ ، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پاکستانیوں نے 9 ارب 73 کروڑ ڈالر سے زیادہ وطن بھیجے،اسٹیٹ بینک
-
خیبر ایجنسی: چھ سال بعد سپاہ قبائل کی گھروں کو واپسی ، ہر خاندان کو واپس جانے کے لیے دس ہزار روپے اور اس کے علاوہ فی خاندان 25 ہزار روپے نقد بھی دیے جائیں ،فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
-
اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترحصوں میں بارش،موسم خوشگوار،دیامر اور چترال میں وقفے وقفے سے برفباری جاری،بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا امکان
-
فیصل آباد،انوکھی شادی،دلہا اور دلہن کی 5بچوں کے ساتھ دوبارہ بارات،رخصتی اورولیمہ
-
17اگست 2017کے بعد نواز شریف اور زرداری حکومتوں کا خاتمہ ہوجائیگا،پیر علی گوہر شاہ راشدی ،عمران خان اشاروں پر چلتے رہیں گے مگر اسکا مستقبل تاریک ہے، جنرل راحیل دس سال تک آرمی چیف رہیں گے، میرا مورو ثی ... مزید
-
کراچی ،عالمی صرافہ مارکیٹ میں کمی کے بعد ملکی مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا
-
ہیوسٹن :75منزلہ عمارت کے باہر پھنسے 2محنت کشوں کو بچالیا گیا
-
آسٹریلیا :گرمی میں کمی، ہوائیں چلنا بند ،جھاڑیوں میں لگی آگ بجھنے لگی
-
ایران پر پابندیوں کے خاتمے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے: یورپی یونین، یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ تہران پر یورپی یونین کی پابندیاں کب ختم ہوں گی تاہم توقع ہے کہ جلد ہی یورپی یونین اس حوالے سے اہم اقدامات ... مزید
-
”تہران کی غیر قانونی مداخلت جاری“،یمن میں سابق ایرانی پولیس چیف حوثیوں کے امور کے انچارج مقرر
-
بابائے قوم کے مجسمہ کی بغیر اجازت تنصیب ،چینی حکومت کا لاکھوں ڈالر مالیت سے تیار ماوٴزے تنگ کا سنہری مجسمہ مسمارکرنے کا فیصلہ
-
طبی امداد کیلئے 400 سے زائد افراد کی فوری انخلاء کو یقینی بنایا جائے ،نیوزی لینڈ
-
صومالیہ فٹبال فیڈریشن نے شدت پسند تنظیم الشباب کو قومی پریمیر لیگ میں شرکت کی دعوت دیدی
-
شام ، عراق اورافغانستان میں خانہ جنگی : پیرس پناہ گزینوں سے بھرگیا، پیرس میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی ، آبادی 20لاکھ34ہزار نفوس کے لگ بھگ ہو گئی، روزگار کے مواقع اور رہائشیں کم پڑ گئیں ،سینکڑوں افراد ... مزید
-
ایرانی فضائیہ کاتربیتی طیارہ گرکرتباہ،2پائلٹ ہلاک
-
سعودی قیادت میں اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں پاکستان نے باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کرلی ،سعودی عرب نے زمینی فوج مانگی ہے نہ ہم بھجوائیں گے، اقوام متحدہ کے سوا کسی بھی اتحاد کو زمینی فوج بھجوانا ... مزید
-
ترکی کے سیاحتی مقام سلطان احمد سکوائر پر خود کش دھماکہ ،15افراد ہلاک ،15 زخمی ،امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئیں جبکہ علاقے کو سیل کردیا گیا، حکام نے خود کش ہونے کی تصدیق نہیں کی ... مزید
-
شریفوں اور زرداریوں کی حکومت کے مابین جاری میوزیکل چیئر کے باعث عوام ایک اور ”گمشدہ دہائی“ کی جانب بڑھ رہے ہیں ،عمران خان، نوجوان نسل ملکی معاشی ڈھانچے میں باعزت روزگار حاصل کرنے میں ناکام رہے ... مزید
-
آئندہ ماہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہوگا، گیس قیمتیں بڑھانے کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
-
فحاشی و عریانی کیس: پیمرا اور پی ٹی اے سے تجاویز طلب، 49 ہزار سے زائد فحاشی و عریانی کی ویب سائٹس بند ، 10 ہزار سے زائد توہین رسالت کا مواد ختم ، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض 3365 صفحات ، 10 ہزار سے زائد پراکسی ... مزید
-
پاک بھا رت قومی سلامتی مشیروں کی’خفیہ ملاقات‘کا امکان، دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر، خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات سے قبل کسی تیسرے ملک میں ایک ’خفیہ ملاقات‘ کرسکتے ہیں۔بھا رتی میڈیا
-
وزیرخزانہ اسحاق ڈا ر سے امریکی وفد کی ملاقات، پاک امریکہ ورکنگ گروپ کااجلاس جلدبلانے اوراقتصادی شعبے میں تعاون پراتفاق
-
امر یکی کانگریس نے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیاروں کی فروخت روک دی، اوباما انتظامیہ کا اظہا ر نا را ضگی، پاکستان کو طیاروں کی فروخت کے لیے کو ششیں تیز کر دیں ، کانگریس طیاروں کی فروخت میں رکا وٹیں کھڑی ... مزید
-
پاکستان اور ایران کا گوادر اور چابہار کو ملانے کیلئے ریل کی پٹڑی بچھانے کا فیصلہ ،ایران مکران ڈویژن کو فراہم کی جانے والی 7 میگاواٹ بجلی میں مزید 30 میگاواٹ کا اضافہ کرے گااور نیشنل گرڈ میں شامل ہونیوالی ... مزید
-
نیب ایل این جی ڈیل کی تحقیقات نہیں کر رہا، وزیر پٹرولیم،ایل این جی کی درآمد میں خدشات بھی زیادہ ہیں جن کا سامنا کرنے کے لئے ایل این جی پر مناسب ریٹرن کا ملنا ضروری ہے، ایل این جی کی درآمد ہی توانائی ... مزید
-
لیفٹیننٹ جنرل شاہد مرزا بیگ پنجاب رحمنٹ کے کرنل کمانڈر مقرر
-
منور تالپور ہو یا ڈاکٹر عاصم قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، ڈی جی نیب سندھ سراج النعیم ،کرپشن میں ملوث چاہئے، سندھ کی کوئی بھی بااثر شخصیت ہو اس کیخلاف ایکشن لینگے ،ڈاکٹر عاصم کیس میں بہت سے شواہد ... مزید
-
اسلام آباد، ویزہ ختم ہونے کے باوجود ملائیشین شہری کوایئرپورٹ پہنچانے والی امارات ایئرلائن انتظامیہ کوپانچ لاکھ روپے جرمانہ ،مسافر کو دوسری پروازکے ذریعے واپس بھجوادیا گیا
-
چولستان کی سیکڑوں ایکڑ اراضی دبئی کے حکمران کو لیز پر دیدی گئی،لیز کی سالانہ قسط 30 روپے فی ایکڑ وصول کی جا رہی ہے ، ارا ضی شکار کی غرض سے 30 سال کے لئے لیز پردی گئی، رپو رٹ
-
سرکریک اور سیاچن کے مسئلے کے حل ہونے پر پا ک بھارت راضی ہوگئے تھے،پرویز مشرف ، معاہدے پر دستخط کیلئے منموہن سنگھ کے پاکستان آنے کے منتظر تھے،مودی اگر مخلص ہیں تو بات چیت کریں، لال مسجد آپریشن بالکل ... مزید
-
پیر امیڈیکل سٹا ف کی کمی :سعودی عرب کا پاکستانی نرسوں کی بھرتی کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.