مجتبیٰ شجاع الرحمن کا گھر بچانے کے لیے میٹرو ٹرین ڈیزائن میں دو مرتبہ ترمیم کی گئی

منگل 12 جنوری 2016 09:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن کی اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی زد میں آنے والی 15 مرلہ اراضی کو بچانے کیلئے ڈیزائن میں دو مرتبہ تبدیلی کا انکشاف ہوا، زرائع کے مطابق میٹروٹرین منصوبے میں سلطان پورہ سٹیشن کے قیام سے صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کی رہائشگاہ کی 15 مرلے اراضی اس کی زد میں آرہی تھی جس پر ایل ڈی اے اور نیسپاک کے انجینئرز نے ڈیزائن میں ترمیم کی، اس کے باوجود چھ مرلے اراضی منصوبے کی زد میں آرہی تھی جس پر ڈیزائن میں دوبارہ ترمیم کی گئی، اب وزیر کے گھر کی صرف باونڈری وال متاثر ہو گی۔