الیکشن 2013میں اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی پرپی ٹی آئی موقف کی آڈٹ حکام نے تصدیق کر دی ،کل ووٹرز کی تعداد 16کروڑ99لاکھ 9سو 53تھی جبکہ الیکشن کمیشن نے 18کروڑ 17لاکھ 43ہزار بیلٹ پیپرز پرنٹ کروائے،کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق وضاحت طلب

منگل 12 جنوری 2016 09:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12جنوری۔2016ء)الیکشن 2013میں اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی پرپی ٹی آئی موقف کی آڈٹ حکام نے تصدیق کر دی ہے ۔کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق وضاحت طلب کر لی گئی ۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2013کے موقع پر ملک بھر میں کل ووٹرز کی تعداد 16کروڑ99لاکھ 9سو 53تھی جبکہ الیکشن کمیشن نے 18کروڑ 17لاکھ 43ہزار بیلٹ پیپرز پرنٹ کروائے جو کہ ایک کروڑ 80لاکھ کے قریب زیادہ بیلٹ پیپرز پرنٹ کیے گئے ۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر قومی خزانہ سے 3کروڑ 41لاکھ 92ہزار روپے زیادہ خرچ کیے گئے ،آڈٹ حکام کو الیکشن کمیشن اور سرکاری پرنٹنگ پریس کی جانب سے بتایا گیاکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی جو ایک کاپی کے حساب سے ہوتی ہے جو کہ 100بیلٹ پر مشتمل ہوتی ہے لہذا اس پر جس پولنگ اسٹیشن پر چند سو اور کچھ ووٹ اندراج ہوتے ہیں تو وہاں ایک فل کاپی دی جاتی ہے کیونکہ کاپی میں سے بیلٹ پیپرز نہیں نکالے جا سکتے ۔

(جاری ہے)

آڈٹ حکام نے ای سی پی اور پرنٹنگ پریس کے جواب سے مطعمن نہ ہوئے اور آڈ ٹ پیرا جاری کر دیا ۔اس حوالے سے موقف جاننے کے لیے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کو فون کیا گیا مگر انہوں نے کال موصول نہ کی بعدازاں میڈیا ڈائریکٹر کو فون کیا گیا تو انہوں نے بھی کال موصول نہ کی جس حوالے خود مختار ادارے کا موقف سامنے نہ سکا ۔