زرعی یونیورسٹی فیصل آباد انتظامیہ کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،سعید اجمل، اکیڈمی کا معاملہ کمشنر کیپٹن( ر ) نسیم زاہد کے سپرد ہے جنہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ وزیر اعلی کے احکامات کی روشنی میں زرعی یونیورسٹی میں قائم سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کے مسئلہ کو جلد از جلد حل کرائیں گے،مایہ ناز سپنر

پیر 11 جنوری 2016 08:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد انتظامیہ کی طرف سے ان پر لگائے گئے الزامات کو من گھڑت اور بہودہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان الزامات کا جواب اس لئے دینا نہیں چاہتے کیونکہ سعید اجمل اکیڈمی کا معاملہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کمشنر فیصل آباد کے سپرد کر رکھا ہے اور کمشنر فیصل آباد کیپٹن( ر ) نسیم زاہد نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ وزیر اعلی کے احکامات کی روشنی میں زرعی یونیورسٹی میں قائم سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کے مسئلہ کو جلد از جلد حل کرائیں گے۔

آن لائن کے مطابق زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر رانا اقرار احمد نے سعید اجمل اکیڈمی کو اپنی ذاتی انا کا مسئلہ بنا رکھا ہے جبکہ تقریباً ڈیڑھ سال قبل جب سعید اجمل اکیڈمی کی بنیاد رکھی گئی تھی تو فیصل میں اس وقت کے تعینات کمشنر اور ڈی سی او کے علاوہ زرعی یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد نے ایک پرتقریب میں سعید اجمل اکیڈمی کا افتتاح کرتے ہوئے اسے یونیورسٹی کے لئے ایک تحفہ قرار دیا تھا جبکہ سعید اجمل نے اس کرکٹ اکیڈمی کے لئے اپنی ذاتی جیب سے تقریباً 2کروڑ روپے کے لگ بھگ خرچ کئے اور اس کرکٹ اکیڈمی کے لئے عالمی معیار کے مطابق وکٹیں تیار کرائی گئیں جبکہ کرکٹ سے متعلقہ تمام سامان جو کرکٹ کی ٹریننگ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو غیر ممالک سے منگوا کر اکیڈمی کے لئے وقف کیا تھا مگر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد نے سیکورٹی کا بہانہ بنا کر نہ صرف سعید اجمل اکیڈمی کو بند کر دیا بلکہ مایہ ناز کرکٹر سعید اجمل اور دیگر کھلاڑیوں کا اکیڈمی میں داخلہ بند کرتے ہوئے اکیڈمی کی تختی بھی اکھاڑ دی چنانچہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل کو اس مسئلہ کو حل کرانے کے لئے ٹاسک دیا گیا مگر وعدہ کرنے کے باوجود وائس چانسلر اپنی ہٹ دھرمی میں قائم رہے اور ڈی سی او نے جو ایم او یو تیار کیا تھا اس پر بھی وائس چانسلر دستخط کرنے سے منحرف ہو گئے چنانچہ سعید اجمل اور دیگر کھلاڑی اکیڈمی میں ٹریننگ کرنے والے زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور اکیڈمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کرکٹ اکیڈمی کے سامان کو آگ لگانے کا فیصلہ کیا جس پر وزیر اعلی پنجاب نے ڈی سی او کو فوری طور پر معاملے کو سلجھانے کے لئے کہا مگر ڈی سی او نے صوبائی حکومت سے معذرت کرتے ہوئے واضح کیا کہ وائس چانسلر اپنے کئے گئے وعدے پر پورا نہیں اترتے چنانچہ وہ اس مسئلہ پر بے بس ہیں اور صوبائی حکومت کی طرف سے جو کمیٹی قائم کی گئی تھی ان کے فیصلوں پر عمل کرنے سے گریزاں ہیں چنانچہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کے مسئلے کو حل کرانے کے لئے کمشنر فیصل آباد ڈویژن کیپٹن( ر) نسیم زاہد کو ڈیوٹی سونپی کہ ایک ہفتہ کے اندر اس مسئلہ کو حل کرائیں ۔

(جاری ہے)

چنانچہ کمشنر نے سپنر سعید اجمل اور وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد سے ملاقات کر کے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک ایک سوچے سمجھنے منصوبے کے تحت زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے کرکٹر سعید اجمل پر رقم ہتھیانے اور دیگر الزامات عائد کرتے ہوئے یونیو رسٹی کے سینیڈیکیٹ سے سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کو بند کرنے کا فیصلہ کرا لیا ۔آن لائن کو مزید معلوم ہوا ہے کہ اس تمام صورت حال کے پیش نظر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نالاں ہیں اور وہ یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف کوئی بھی سخت اقدامات اٹھا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :