طارق فضل چوہدری کے خلاف لیگی باغی گروپ متحرک،وفاقی وزیر کی کرپشن اور قبضہ مافیا کی سرپرستی سمیت دیگر جرائم پر مبنی ایک وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

پیر 11 جنوری 2016 09:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11جنوری۔2016ء)وفاقی وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے خلاف لیگی باغی گروپ منظم ہو کر متحرک ہو گیا ہے ۔بہت جلد تمام تر ثبوتوں کے ہمراہ وفاقی وزیر کی کرپشن اور قبضہ مافیا کی سرپرستی سمیت دیگر جرائم پر مبنی ایک وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو مسلم لیگ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے موقع پر حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ٹکٹوں کی تقسیم سمیت دیگر ذمہ داری سونپی گئی تھی جس پر سینکڑوں لیگی نظریاتی کارکن اس وجہ سے ناراض ہو گئے تھے کہ ڈاکٹر طارق انہیں کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے نئے دوستوں اور ہم نوالہ افراد کو ٹکٹوں کی تقسیم کی تھی جس پر باغی گروپ نے اپنی آواز بھی بلند کی مگر ایک نہ سنی گئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئیندہ ہفتہ ڈاکٹر طارق کی ذاتی کرپشن اور قبضہ مافیا سے متعلق تمام تر ثبوتوں پر مبنی ایک وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم ہاؤس پہنچایا جائے گا اگر اس پر بھی ایکشن نہ لیا گیا تو پھر عدالت میں ایک درخواست دائر کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :