سندھ حکومت صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں کامیاب جارہی ہے،قائم علی شاہ، 30 سالوں میں اتنا امن قائم نہیں ہوا جتنا پیپلز پارٹی کی حکومت نے کیا ہے 80 فیصد دہشت گردی ختم ہوگئی ہے، اغوا، لوٹ مار، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں واضح کمی ہوئی ہے سابق دور میں سندھ میں دو آئی جی مقرر ہوتے تھے ،ماہرین تعلیم کے اجلاس سے خطاب

پیر 11 جنوری 2016 08:55

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں کامیاب جارہی ہے 30 سالوں میں اتنا امن قائم نہیں ہوا جتنا پیپلز پارٹی کی حکومت نے کیا ہے 80 فیصد دہشت گردی ختم ہوگئی ہے اغوا، لوٹ مار، دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں واضح کمی ہوئی ہے سابق دور میں سندھ میں دو آئی جی مقرر ہوتے تھے ۔

ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ناز پائلٹ ہائی اسکول خیرپور میں سندھ حکومت کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بک فاؤنڈیشن گروپ کے تعاون سے اسکول کی مرمت اور بحالی اور اسکول میں کمپیوٹر لیب اور لائبریری کا افتتاح کرنے کے بعد ماہرین تعلیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ناز پائلٹ ہائی اسکول کی معیار تعلیم دیکھ کر پیر الٰہی بخش نے اپنے بچوں کو ناز پائلٹ ہائی اسکول میں داخل کرایا تھا اساتذہ کو چایئے کہ وہ ناز اسکول کے معیار تعلیم کو اسی سطح پر لانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں سندھ حکومت نے ناز پائلٹ ہائی اسکول کے تعلیمی ماحول کو بہتر کیا ہے اب اساتذہ اور ماہرین کو چاہیے کہ وہ اس کو اوون کریں اس کی ترقی اور تعلیم میں اپنی توجہ مرکوز کریں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے ہائیر ایجوکیشن میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ عمارت خوبصورت بن گئی ہے استاد محنت اور عزت کے ساتھ تعلیم کے فروغ کے لیے کام کریں تاکہ ناز ہائی اسکول کا نام روشن ہوانہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ہر ضلع میں کیڈٹ کالج ہونا چاہیے سندھ حکومت تعلیم اور صحت پر سنجیدگی کے ساتھ خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ صوبے کے عوام کو معیار زندگی اور صحت مند ماحول میسر آسکے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے کرنل شاہ ہاسٹل میں قائم پاک ترک اسکول کی بحالی کا افتتاح کیا اس موقع پر پاک ترک اسکول کے پرنسپل احمد کایا نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو اسکول کا دورہ کرایا اور بریفنگ دی جبکہ پاک ترک اسکول کے پرنسپل کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو خصوصی تبرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے پرسنل سیکریٹری مظہر خان، کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی، ایس ایس پی سید پیر محمد شاہ ،بک گروپ فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید سمیع مصطفی، ڈاکٹر یار محمدپھلپوٹو ، امام ڈنو ملاح اور دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔