عراقی فورسز کی کارروائی ، داعش کمانڈر نصیر محمد ال عبیدی ہلاک،کارروائی انبار کے شمال مغربی شہر بروانا میں کی گئی ، مرنے والا سربراہ ابوبکر البغدادی کا نائب تھا

پیر 11 جنوری 2016 09:12

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11جنوری۔2016ء ) عراقی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران داعش کمانڈر نصیر محمد ال عبیدی ہلاک ہو گیا۔ ہلاک کمانڈر داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا نائب تھا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق عراقی فورسز کی جانب سے صوبہ انبار کیشمال مغرب شہر بروانا میں فضائی کارروائی کی گئی جس کے دوران داعش کمانڈر نصیر محمد ال عبیدی مارا گیا۔ ہلاک کمانڈر داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا نائب تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نصیر محمد ال عبیدی داعش کا بریگیڈ کمانڈر تھا۔

متعلقہ عنوان :