گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں،حفیظ الرحمن ، گلگت بلتستان میں راہداری منصوبے کے تحت 2 صنعتی زونز بنائے جائیں گے،وزیراعلی گلگت بلستان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 11 جنوری 2016 09:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11جنوری۔2016ء) گلگت بلتستان کے وزیراعلٰی حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں راہداری منصوبے کے تحت 2 صنعتی زونز بنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے راہداری منصوبے کے تحت گلگت بلتستان میں دو صنعتی زونز بنانے بارے مشورہ کیا تھا ہم نے انہیں بتایا کہ ہمارے پاس اس حوالے سے کوئی ماہرین موجود نہیں لہذا یہ کام خود کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں سیاحت کی بحالی ‘ فروغ اور ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔ سیاحت کے فروغ کی لئے پنجاب اور کے پی کے سے معاہدے کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کیلئے 70 فیصد ارضی حاصل کی گئی ہے۔