گوادر پورٹ کی حفاظت کیلئے مزید 2بٹالین میرنز تعینات کرنے کا فیصلہ،میرینز بٹالین سمندر اور خشکی دونوں جگہوں پر گوادر پورٹ کو سکیورٹی فراہم کرے گا

پیر 11 جنوری 2016 09:28

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11جنوری۔2016ء)گوار پورٹ کی سکیورٹی کے لئے پاک بحریہ نے دو مزید میرینز بٹالیٹن تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میرینز بٹالین سمندر اور خشکی دونوں جگہوں پر گوادر پورٹ کو سکیورٹی فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بنیادی اہمیت کی حامل گوادر پورٹ کو محفوظ بنانے کے لئے پاک بحریہ کے دو مزید میرنز بٹالین بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ گوادر پورٹ کے ساتھ ساتھ پورٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس وقت پاکستان نیوی کے 4 سو سے زائد میرینز پر مشتمل تھرڈ میرینز بٹالین گوادر پورٹ اور اس پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کو چوبیس گھنٹوں سکیورٹی فراہم کر رہا ہے۔ گوادر پورٹ کی سکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری پاکستان نیوی کو دی گئی ہے جوسمندرمیں فاسٹ اٹیک بوٹس اور جدید ترین اسلحہ کے ذریعے پورٹ کی حفاظت کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔