اسلامی نظریاتی کونسل نے نئے اراکین کی تقرری کیلئے 30 مجوزہ نام منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال کردیئے

پیر 11 جنوری 2016 09:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11جنوری۔2016ء)اسلامی نظریاتی کونسل نے رواں ماہ اور مارچ میں سبکدوش ہونے والے دس اراکین کی جگہ نئے اراکین کی تقرری کیلئے 30 مجوزہ نام منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال کردیئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو یہ نامزدگیاں وزارت قانون و انصاف کے ذریعے بھجوائی گئی ہیں۔ کونسل 20 اراکین پر مشتمل ہے جن میں سے 10 کی مدت جنوری سے مارچ میں ختم ہوگی۔

(جاری ہے)

ہر ممبر کا تقرر تین سال کیلئے ہوتا ہے۔ سات ممبران جنوری میں اپنی مدت پوری کریں گے جبکہ تین ممبران مارچ میں سبکدوش ہوجائیں گے۔22 جنوری کو سبکدوش ہونے والے ممبران میں مفتی غلام مصطفیٰ رضوی، سید سعید احمد شاہ گجراتی، حافظ محمود طاہر اشرفی، علامہ محمد یوسف اعوان، میاں عبدالباقی اور مفتی محمد ابراہیم قادری شامل ہیں جبکہ محمد مشتاق کلوٹا27 جنوری کو سبکدوش ہوں گے۔ علامہ محمد امین شہیدی، مولانا فضل علی اور ڈاکٹر مفتی محمد ادریس سومرو 3 مارچ کو سبکدوش ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :