عامر کے معاملے پر ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انتخاب عالم ، فاسٹ باولر کو کھیل پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے، مثبت سوچ کے ساتھ نیوزی لینڈ جا رہے ہیں اور امید ہے کہ قومی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، بہترین ٹیم کا چناوکیا گیا ہے، منیجر قومی ٹیم

اتوار 10 جنوری 2016 09:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء)قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے بیلنس ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے اس لیے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ مثبت سوچ کے ساتھ نیوزی لینڈ جا رہے ہیں اور امید ہے کہ قومی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے بہترین ٹیم کا چناوکیا گیا ہے لیکن پاکستان کی باولنگ لائن بیٹنگ سے اچھی ہے۔ محمد عامر سے ٹیم اور قوم کو بہت سے توقعات ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ محمد عامر کے معاملے پر ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔بورڈ کو ان مشکلات کے بارے میں علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف اپنے کھیل پر توجہ دے دوسری باتوں میں الجھنے کی ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم 11جنوری کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہو گی جہاں وہ دو ٹی ٹونٹی اور نین ون ڈے میچز کھیلے گی ۔

متعلقہ عنوان :