فیصل آباد ،دس سالہ معصوم بھانجی سے زیادتی کرنیوالا درندہ صفت ماموں گرفتار

اتوار 10 جنوری 2016 10:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء)دس سالہ معصوم بھانجی سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ماموں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ فتح آباد کے رہائشی محسن اقبال کے مطابق اس کا برادر نسبتی فقیر محمد ولد امان دس روز سے زائد عرصہ سے اس کی 10 سالہ بیٹی زینب کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا رہا تھا جس کا علم ہونے پر بچی سے بازپرس کی گئی تو بچی نے اپنی والدہ کو تمام حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے ماموں کی درندگی کی تمام روداد سنا ڈالی جس پر محسن اقبال نے پولیس کو درخواست گزاری اور پویس چوک طارق آباد نے والد محسن اقبال کی درخواست پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے فورا اوباش فقیر محمد کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :