شوگرملزمالکان نے ملک بھر میں چینی کے نرخ بڑھا دئیے

اتوار 10 جنوری 2016 10:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء)شوگرملزمالکان نے ملک بھر میں چینی کے نرخ بڑھا دئیے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شوگر ملز میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسلام آباد میں چینی کی قیمت 5روپے فی کلو اضافے کے بعد60 سے بڑھ کر65 روپے فی کلو کراچی میں4روپے اضافے کے بعد55سے بڑھ کر59 روپے اور لاہور میں10روپے اضافے کے بعد50سے بڑھ کر60روپے فی کلو ہوگئی ہے