فیصل آباد،ایف ڈ ی اے نے متعد ڈ پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیمز غیر قا نو نی قرار دیدیا

اتوار 10 جنوری 2016 09:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء)ایف ڈ ی اے نے پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیمزحق با ہوکا لو نی حمز ہ بلاک چک نمبر229 مکوانہ با ئی پا س ، رئیس گار ڈن چک نمبر226 ملکھانوالہ روڈ،گلشن عرفات34رب احمد نگرروڈ،الکر یم بلاک ولاز چک نمبر121 ج ب ملت روڈ ، اضا فی آ بادی کامل پورچک نمبر6ج ب اوراسماعیل ہومز چک نمبر121 ج ب ملت روڈ فیصل آ باد کو غیر قا نو نی قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطا بق مذ کو رہ پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیمز جو کہ بغیر منظوری ایف ڈی اے بنائی جا رہی ہیں ۔ اس بارے میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایف ڈی اے نے ڈسٹر کٹ کلکٹر کو تحریر کیا ہے کہ ایف ڈی اے سے نا منظورا سکیموں کے تتمہ جات نہ کاٹے جائیں اور نہ ہی ان کے پلاٹس کی رجسٹریاں کی جائیں تا وقتیکہ یہ اسکیمزایف ڈی اے سے منظور نہیں ہو جاتیں۔

(جاری ہے)

اور مزید ایم ڈ ی واسا، مینیجر پلا ننگ اینڈ ڈیزائیننگ فیسکواور جنرل مینیجر سو ئی گیس فیصل آباد کو اس سلسلے میں تحریری کیا گیا ہے کہ مذکو رہ ہا ؤ سنگ ا سکیمز میں پا نی، بجلی اورسو ئی گیس کنکشن نہ د ئیے جا ئیں جب تک کہ مذکو ر ہ ہاؤسنگ ا سکیمز ایف ڈی اے سے با قاعدہ منظوری نہ حا صل کر لیں۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001 اور پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے سیکشن 12(5) کے تحت کسی بھی پرائیویٹ ہاؤسنگ ا سکیم کی پلاننگ یا ڈویلپمنٹ اس وقت تک نہیں کی جا سکتی ۔ تاقتیکہ ایف ڈی اے سے اس کی پیشگی منظوری حاصل نہ کر لی جائے ۔ عوام محتاط رہیں کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم اور متذکرہ بالا ہاؤسنگ اسکیمز میں پلاٹ نہ خریدیں ۔ نقصان کی صورت میں عوام خود ذمہ دار ہونگے۔

متعلقہ عنوان :