برطانیہ اور یوکرائن میں برفباری اور شدید بارشیں کے بعد دریا کا بند ٹوٹ گیا، نظام زندگی درہم برہم ،گلیاں ، شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں، سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے شہری محفوظ مقام پر منتقل ہونے پر مجبور،کیف میں شدید برف باری سے عمارتیں اور سڑکیں برف سے ڈھک گئی

اتوار 10 جنوری 2016 10:19

لندن، کیف (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء)برطانیہ میں شدید بارشوں کے بعد دریا کا بند ٹوٹ گیا، شہری گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔اسکاٹ لینڈ کے علاقے میں دریائے ڈان پر بند ٹوٹنے سے پانی ہر طرف پھیل گیا۔ گلیاں ، شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں۔ سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے شہری محفوظ مقام پر منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔ریسکیو حکام متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب یوکرین میں آندھی اور شدید برفباری نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے۔وسطی یوکرین کے اکثر علاقے برفباری اور تیز ہوا وں کی لپیٹ میں ہیں۔دارالحکومت کیف میں شدید برف باری سے عمارتیں اور سڑکیں برف سے ڈھک گئی ہیں۔ جس کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ جبکہ اوڈیسا سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔حکام کے مطابق حادثات سے بچنے کے لیے متعدد سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔ ریسکیو اہلکار برف ہٹا کر سڑکوں کو صاف کرنے میں مصروف ہیں۔