ترکی، بسوں کے حادثات میں ایک درجن سے زائد مہاجرین ہلاک

اتوار 10 جنوری 2016 10:17

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء)ترکی میں ہونے والے دو بس حادثوں میں کم از کم چودہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد شامی مہاجرین کی بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک مہاجرین کی بس تیز رفتاری کے ساتھ یونانی جزیرہ لیسبوس روانہ ہونے والی کشتی کو پکڑنا چاہتی تھی کہ وہ ایک کھائی میں جا گری اور اِس حادثے میں سات شامی مہاجرین کی ہلاکت ہوئی۔ ایک اور بس بھی حادثے کا شکار ہوئی، اِس پر شام، افغانستان اور میانمار سے تعلق رکھنے والے مہاجرین سوار تھے۔ یہ بس ایک کار سے ٹکرا گئی اور اِس حادثے میں چھ شامی مہاجرین ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :