جھاڑ کھنڈ،پاک بھارت صنعتی نمائش میں شیوسینا کے غنڈوں کا حملہ،توڑ پھوڑ،نمائش کا نام تبدیل کر کے انڈوایشیاء رکھ دیا گیا

اتوار 10 جنوری 2016 10:34

جھاڑ کھنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے علاقے دیرا دون میں پاک بھارت صنعتی نمائش میں شیوسینا کے غنڈوں نے حملہ کر دیا‘ پاکستانی اسٹالز میں تور پھور کے بعد نمائش کا نام بھی تبدیل کر کے انڈو ایشیاء رکھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں تینر وزہ نمائش جو انڈو پاک کے نام سے منسوب تھی۔

(جاری ہے)

نمائش میں بھارتی مذہبی جماعت شیوسینا کے عندوں نے حملہ کر دیا اور نمائش میں تمام پاکستانی اسٹالز میں توڑ پھوڑ شروع کر دی اور پاکستانیوں کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں کہ یہاں کسی قسم کے پاکستانی اسٹالز نہیں لگائے جا سکتے۔ شیوسینا کے کارکنوں کی توڑ پھوڑ کے بعد انڈو پاک کے نام کے بینر بھی اتار دیئے تاہم انتظامیہ نے نمائش کا نام تبدیل کر کے انڈو ایشیاء کے نام سے بینر لگا دیئے۔ بھاڑ کھنڈ کی پولیس اور نجی سکیورٹی گارڈ نے حالات کو قابو میں کیا اور تمام پاکستانیوں کو محفوط مقام پر پہنچا دیا۔ واضح رہے کہ نمائش 7 سے 10 جنوری تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :