شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، کالعدم تحریک طالبان کے رہنماء سمیت 5دہشت گرد ہلاک

اتوار 10 جنوری 2016 10:33

میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء) شمالی وزیرستان کی پاک افغان سرحد کے علاقے منگڑوتی میں ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے رہنماء مولانا نور سعید جانی خیل سمیت پانچ افرادہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ منگڑوتی کے علاقے میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ان میں کالعدم تحریک طالبان کے رہنماء مولانا نور سعید جانی خیل بھی شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق ڈرون حملے میں دہشت گردوں کے زیر استعمال عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔