پی پی رہنماء میر منور تالپور پر نیب مقدمات، 2016 سال کا پہلا تحفہ دینے پر نواز شریف کا مشکور ہوں،آصف زرداری ،میاں صاحب سن لیں ماضی میں بھی اس قسم کے مظالم کا مقابلہ کیا اب بھی کریں گے،بیان

اتوار 10 جنوری 2016 10:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے نیب کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنماء میر منور تالپور پر مقدمات درج کرنے کے معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب سن لیں ماضی میں بھی اس قسم کے مظالم کا مقابلہ کیا اب بھی کریں گے۔ 2016 سال کا پہلا تحفہ دینے پر نواز شریف کا مشکور ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر کے طورپر اپنے پہلے بیان میں انہوں نے کہاکہ نیب نے 2015 ء میں ڈاکٹر عاصم حسین پر جھوٹے مقدمات درج کر کے کچھ ثابت نہیں کرسکے ہیں ۔ میر منور تالپور پر سال جھوٹے مقدمات درج کرکے حکومت نے 2016 سال کا پہلا تحفہ دے دیا۔ 2016 سال کا پہلا تحفہ دینے پر ہم میاں صاحب کے مشکور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب سن لیں ماضی میں بھی اس قسم کے جھوٹے مقدمات درج کئے گئے تھے۔ وہ اب تک ثابت نہیں ہوسکے، اب بھی ہم ان جھوٹے مقدمات کا مقابلہ کریں گے۔ ماضی میں پیپلزپارٹی کے خلاف اس قسم کے عزائم ناکام رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ میاں صاحب نے ماضی سے کوئی سابق نہیں سیکھا ۔