انٹر بینک مارکیٹ میں لے ڈالر ایک با ر پھر105روپے کی سطح پر پہنچ گیا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپیہ ڈالر کے مقابلے اپنی قدر گنوا بیٹھا

ہفتہ 9 جنوری 2016 09:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر ایک با ر پھر105روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپیہ ڈالر کے مقابلے اپنی قدر گنوا بیٹھا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر5پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 104.90روپے سے بڑھ کر104.95روپے اور قیمت فروخت 104.95روپے سے بڑھ کر105روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 105.80روپے سے بڑھ کر105.90روپے اور قیمت فروخت106روپے سے بڑھ کر106.10روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کو یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہواجس سے یورو کی قیمت خرید114.75روپے سے بڑھ کر115.25روپے اور قیمت فروخت 115.75روپے سے بڑھ کر116.25روپے ہو گئی اسی طرح1روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید154.50روپے سے بڑھ کر155.50روپے اور قیمت فروخت 155.50روپے سے بڑھ کر156.50روپے ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :