اینکرپرسن غریدہ فاروقی کی بھاوج انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئیں، شوہر کیخلاف بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست

ہفتہ 9 جنوری 2016 09:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) معروف ٹی وی اینکر پرسن غریدہ فاروقی کی بھاوج انصاف کے لئے عدالت پہنچ گئیں‘ اپنے شوہر کیخلاف بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست دائر کر دی‘ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے 11 جنوری کو بچے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاء ربانی نے غریدہ فاروقی کے بھائی کاشف فاروقی کے خلاف انکی اہلیہ مہر ارم بتول کی 491 کی درخواست کی سماعت کی جس میں انکی اہلیہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کی شوہر کاشف فاروقی کے ساتھ ناراضگی کے باعث وہ اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی ہیں اور انکے شوہر نے دونوں بچے ان سے چھین لئے ہیں اور بچوں کو حبس بے جا میں رکھا ہوا اور ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی۔

عدالت نے کاشف فاروق کو بچوں سمیت 11 جنوری کو عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔