بولیویا میں ڈرائیورز کی ہڑتال ، سڑکیں میدان جنگ بن گئیں

ہفتہ 9 جنوری 2016 09:28

لاپاز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء)بولیویا میں ڈرائیوروں کی ہڑتال پر تشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگئی ، سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔

(جاری ہے)

بولیویا کے شہرلاپاز اورال آلٹو میں کرایوں میں اضافے کے مطالبے پر احتجا ج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن ڈرائیوروں نے ہڑتال پر عمل نہیں کیا اور گاڑیاں سڑکوں پر لے آئے ،ان کی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا،دونوں شہروں کو ملانے والی شاہراہ میدان جنگ بنا رہی، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ بین الاقوامی ائیر پورٹ تک جانے والی سڑک کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔