بھارت اور فرانس نے ریاست راجستھان میں آٹھ روزہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 09:27

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) بھارت اور فرانس نے ریاست راجستھان میں آٹھ روزہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ راجستھان میں ہونے والی مشقوں میں فرانس کی 35 ویں انفنٹری رجمنٹ کے 56 اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ شکتی 2016 نامی مشقوں میں بھارت کی دوسری بٹالین سے فوجی حصہ لے ہرے ہیں بھارتی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مشقیں دونوں افواج کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا بھرپور موقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :