جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے شمالی کوریا کے حالیہ جوہری تجربے کے خلاف متفقہ طور پر مذمتی قرار داد کی منظوری دے دی ،پیانگ یانگ سے تمام جوہری سرگرمیاں بند کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 9 جنوری 2016 09:27

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے شمالی کوریا کے حالیہ ایندھن جوہری تجربے کے خلاف متفقہ طور پر ایک مذمتی قرار داد کی منظوری دی ہے جس میں پیانا یانگ کے جوہری پروگرام کو ناکارہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی نے بلامقابلہ شمالی کوریا کے حالیہ جوہری تجربے کے خلاف مذمتی قرار داد کی منظوری دی ہے قرار داد میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا حالیہ تجربہ انتہائی قابل مذمت ہے قرار داد میں اراکین پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ پیانگ یانگ جوہری پیشرفت سے متعلقہ تمام منصوبوں کو ناکارہ بنا دے ۔

(جاری ہے)

اراکین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا یہ لاپرواہ اقدام اسے عالمی برادری میں مزید تنہا کرنے اور اس پر دباؤ میں اضافہ کرنے کا باعث بنے گا قرار داد میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کو چاہئے کہ وہ اشتعال انگیز اقدامات سے بار رہتے ہوئے پرامن مذاکرات کے ذریعے خطے کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے ۔

متعلقہ عنوان :