لاہور، آٹھویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار 8 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 09:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) لاہور کینٹ کچہری کی مقامی عدالت نے آٹھویں جماعت کی چودہ سالہ طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار عدنان ثناء اللہ ،بلال سمیت 8 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ۔پولیس تھانہ ریس کورس نے گرفتار ملزمان کو جمعہ کے روز عدالت کے رو برو پیش کیا اور عدالت کو بتایا کہ ملزموں سے مزید تفتیش کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار نہیں جس پر عدالت نے عدنان ثنا اللہ سمیت دیگر ملزموں کو چودہ دن کیلیے جو ڈیشل ریماند پر جیل بھجوادیا۔

عدالت نے جو ڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ متاثرہ لڑکی عدالتی نوٹس کے باوجود اپنا بیان ریکارڈ کرانے عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئی۔

(جاری ہے)

جس پرعدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے زیادتی کا شکار لڑکی کو 11 جنوری کو بیان قلمبند کرانے کیلیے طلب کر لیا۔ ملزمان پر 14 سالہ آٹھویں جماعت کی طالبہ کو اس کے گھر کے سامنے سے اغوا کرکے اسے ایک مقامی گیسٹ ہاؤس لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا لزام ہے۔

گرفتار ملزمان میں سے تین ملزم سرکاری ملازمین ہیں، ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ ریس کورس میں لڑکی کو اغواء کرکے اسے زیاتی کا نشانی بنانے مقدمہ درج ہے۔عدالت نے پولیس کو ملزموں کے خلاف چالان مکمل کرکے جلد سے جلد پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :