وزیراعلیٰ بلوچستان کی چین سمیت دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اقتصادی راہداری کے حوالے سے بلوچستان میں سرمایہ کاری کی دعوت،سرمایہ کاروں کو فول پروف سیکورٹی اور ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جائیگا جس طرح سیندک سمیت دیگر منصوبوں پر کام کرنیوالے چائنیز کو کیا جا رہا ہے ،ثناء اللہ زہری کی پریس کانفرنس

ہفتہ 9 جنوری 2016 09:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے چائنیز سمیت دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاک چائنا اقتصادی راہداری کے حوالے سے بلوچستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کو فول پروف سیکورٹی اور ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جائیگا جس طرح سیندک سمیت دیگر منصوبوں پر کام کرنیوالے چائنیز کو کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیاتی احسن اقبال کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کر تے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر جماعتوں کے اراکین صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں پاک چائنا اقتصادی راہداری کے حوالے سے بلوچستان کے پسماندہ ترین علاقوں کو ترقی دے کر پاکستان ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا چا ہتی ہے اور مغربی روٹ کے حوالے سے پائے جانیوالے تحفظات کو دور کر دیا ہے گزشتہ روز احسن اقبال سے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں سمیت دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں کوئٹہ چمبر آف کامرس اور مرکزی انجمن تاجران کے نمائندوں نے ملاقات کی اور مغربی روٹ سمیت پاک چائنا اقتصادی راہداری کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کر تے ہوئے مختلف تجاویز دی جس پر احسن اقبال نے ان کے تحفظات کو سنجیدگی کیساتھ سنا اور پھر انہیں مکمل بریفنگ دی جس کے بعد انہوں نے مذکورہ منصوبے کو مکمل کر نے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائے ہیں نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین اور بلند وبالا پہاڑ قدرتی وسائل اور مینرل سے بھری پڑے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں قابل استعمال لا کر ان کی ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں انہوں نے کہا کہ جھالاوان سراوان اور پشتون علاقے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کیساتھ ساتھ پبلک پرائیوٹ سیکٹر کو ملک کی تعمیر وترقیمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اس لئے ہم بلوچستان کے وسائل کو قابل بنا نے کیلئے چائنیز سمیت دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بلوچستان مین سرمایہ کاری دعوت دیتے ہیں انہیں مکمل فول پروف سیکورٹی اور تحفظ فراہم کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے تمام جماعتوں کے تحفظات دور ہو گئے ہیں پہلے مرحلے میں شاہراہوں کی تعمیر اور انفراسٹریکچر اور پھر صنعتی زون بنیں گے جس سے لو گوں کو فاہدہ پہنچے گا انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کی وفاق اور صوبے میں حکومت ہے لیکن بلوچستان کے جائز حقوق کے حصول کیلئے وفاق سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :