شمالی وزیرستان ،تحصیل دتہ خیل میں فضائی کارروائی ، 38 دہشت گرد ہلاک،پانچ زخمی

ہفتہ 9 جنوری 2016 09:34

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے مائزر اور شیرنی اور شوال میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی میں 38 دہشت گرد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل دتہ خیل کے مائزر اور شیرنی علاقے میں سکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں 38 افراد موقع پر ہلاک جبک اور پانچ زخمی ہوگئے ہ دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔