پشاور، میونسپل انٹر کالج وزیر باغ کی سکول ٹیچر کا دوسری جماعت کے طالبعلم کی کاپی مکمل نہ ہونے پر وحشیانہ تشد د,

جمعہ 8 جنوری 2016 09:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) میونسپل انٹر کالج وزیر باغ بوائز میں دوسری جماعت کے طالبعلم محمد علی جمشید کی اردو کی کاپی مکمل نہ ہونے پر سکول ٹیچر حفیظ نے معصوم بچے پر ڈنڈوں کی بارش کردی ا ور بچے کو بہت شدید مارا جس کی وجہ سے دوسری جماعت کا معصوم طالبعلم سکول جانے کے بعد سارا دن اورساری رات روتا رہا او ر والدین کو اسکو مالش کرتے رہے اور بچہ سکول میں بیٹھنے کے قابل بھی نہیں تھا جس پروالدین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکول پرنسپل اور ڈائریکٹر سکول اینڈکالجز خدانظر کو شکایت کی جس پر انہوں نے بتایا کہ رول کے مطابق بچوں پر تشد د نہیں کیا جاسکتا اوررول میں صاف لکھاہے بچوں کے ساتھ وحشیانہ تشد برداشت نہیں کیاجائیگا جس پر انہوں نے سکو ل پرنسپل کو متعلقہ ٹیچر کے خلاف سخت سے سخت انکوائری کی بھی ہدایت کی والدین نے ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کو سکول ٹیچر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی بھی اپیل کی ہے اور کہا کہ سکولوں سے ڈنڈا کلچر ختم کیا جائیں - تاکہ معصوم بچے سکول جاکر تعلیم حاصل کریں

متعلقہ عنوان :