وزیر اعظم ہیلتھ انشورنش سکیم پنجاب میں بھی جلد شروع کی جا رہی ہے ،پہلے مرحلہ میں پنجاب کے چار اضلاع نارووال ، خانیوال ، سرگودھا اور رحیم یار خان کے 12 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے
جمعہ 8 جنوری 2016 09:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) وزیر اعظم پاکستان ہیلتھ انشورنس سکیم کا آغاز صوبہ پنجاب میں جلد کیا جا رہا ہے اور پہلے مرحلہ میں چار اضلاع نارووال ، خانیوال ، سرگودھا اور رحیم یار خان کے 12 لاکھ 87 ہزار خاندان علاج معالجہ کی مفت سہولیات سے مستفید ہوں گے - عام بیماریوں کے میڈیکل اینڈ سرجیکل علاج کے لئے ہسپتال میں زیر علاج مریض کو 50 ہزار روپے سالانہ کی حد ہو گی جبکہ کرانک امراض مثلاً امراض قلب ، شوگر ، کینسر ، جگر ، گردوں کے علاج کے لئے فی خاندان اڑھائی لاکھ روپے سالانہ کی حد ہو گی اور ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے 5 دن تک کی ادویات کی فراہمی بھی ہیلتھ انشورنس کی کوریج میں شامل ہو گی -یہ بات آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی اجلاس میں مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق ، صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا ، وفاقی سیکرٹری صحت محمد ایوب شیخ ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ ، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر اجمل خان ایڈیشنل سیکرٹری اعجاز الحق کے علاوہ نادرا اور سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے نمائندوں نے شرکت کی - ہیلتھ انشورنس سکیم میں پنجاب حکومت مالی تعاون کرے گی - جس کے لئے حکومت کو اربوں روپے کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے - اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر شروع کی جانے والی ہیلتھ انشورنس سکیم کا آغاز اسلام آباد سے کر دیا گیا ہے اور پہلے مرحلہ میں مظفر آباد ، کوئٹہ ، رحیم یار خان ، خیبر ایجنسی ، سرگودھا ، لسبیلہ ، کوٹلی ، باجوڑ ایجنسی ، نارووال ، لورا لائی ، سکردو ، خانیوال ، کچھ اور دیامیر شامل ہیں - پرائم منسٹر ہیلتھ انشورنس سکیم کے لئے غریب او رپسماندہ اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے جس کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا بیس سے استفادہ کیا گیا ہے - اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں نادرا کی مدد سے غریب خاندانوں کی رجسٹریشن شروع کر کے انہیں ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے - سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے تمام متعلقہ شہروں میں ہسپتالوں کے پینل بنا دئیے ہیں
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 8 جنوری 2016 کی مزید خبریں
-
بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں کے وفد کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات، وفاقی وزیر صوبائی قائدین کو گوادر کاشغر اقتصادی راہداری سے متعلق مطمئن نہ کر سکے
-
وزیر اعلی سندھ سے صنعتکاروں کے وفد کی ملاقات،سندھ حکومت کو دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی، ٹارگٹڈآپریشن کے کپتان زیراعلیٰ سندھ ہیں، لہذا کسی بھی بڑی کاروائی سے قبل انکو ... مزید
-
چینی کی قیمت میں اضافہ،وزیرتجارت حکام پر برس پڑے،چینی برآمدکرنے کی اجازت کے بعد مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں 4روپے کلو اضافہ ہوگیا،چینی برآمد شروع نہیں ہوسکی،ذرائع،عالمی منڈی میں چینی کی قیمت ... مزید
-
وزیر اعظم ہیلتھ انشورنش سکیم پنجاب میں بھی جلد شروع کی جا رہی ہے ،پہلے مرحلہ میں پنجاب کے چار اضلاع نارووال ، خانیوال ، سرگودھا اور رحیم یار خان کے 12 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے
-
لاہور،پیپلز پارٹی نے راجہ پرویز اشرف کے بعض مبینہ غیر آئینی اقدامات بارے انکوائری شروع کردی
-
پشاور، میونسپل انٹر کالج وزیر باغ کی سکول ٹیچر کا دوسری جماعت کے طالبعلم کی کاپی مکمل نہ ہونے پر وحشیانہ تشد د,
-
لاہور سے 10 سال قبل اغوا ہونے والا بچہ ملتان سے بازیاب
-
پنجاب پولیس کا ملزمان کی تصاویر ویب سائٹ پر لگانے کا فیصلہ ، مجرموں اور اشتہاریوں کی تصاویر ویب سائٹ پر لگانے کا مقصد معلومات کی عام آدمی تک رسائی ہے
-
ایران کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے،سعودی وزیر دفاع
-
پیرس میں پولیس کی فائرنگ سے مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک
-
شام ،محصور علاقوں میں لوگ گھاس کھانے پر مجبور ہیں،انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس
-
فیس بک پر اینڈ رائیڈ ایپ کو کریش کرنے کا الزام
-
امریکی ریاست الاباما کی عدالت نے ہم جنس پرستوں کو شادی کے لائسنس جاری نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
-
شمالی کوریا کا ہائیڈروجن تجربہ ‘ جنوبی کوریا نے امریکہ سے سٹریٹجک ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں شروع کر دیں
-
نائیجیریا‘ بوکو حرام عسکریت پسندوں کا خودکش حملہ‘ سات افراد ہلاک
-
سعودی وزیر خارجہ کی وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف راحیل شریف ، مشیر خارجہ سے ملاقاتیں، سعودی عرب، ایران کشیدگی اور 34ملکوں کے اسلامی فوجی اتحاد پر تبادلہ خیال،سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ مختلف شعبوں ... مزید
-
عمران فاروق قتل کیس،محسن علی،خالدشمیم نے اعتراف جرم کرلیا ،،محسن علی اورخالدشمیم نیاسسٹنٹ کمشنر اسلام آبادشعیب علی کے سامنے دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈکرایا،عمران فاروق قتل کیس کی منصوبہ ... مزید
-
وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس،ملکی وخطے کی سکیورٹی صورت حال سمیت سعودی عرب، ایران کشیدگی پر تبادلہ خیال،وزیر اعظم نے پٹھان کوٹ حملے پر نریندر مودی سے ہونے والی بات چیت پر وزراء کو اعتماد ... مزید
-
پاکستان سے متعلق بھارتی پالیسی واضح اور تسلسل کے ساتھ ہے،بھارتی وزارت خارجہ ،بھارت نے پاکستان سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا مگر بارڈر پار سے دہشتگردی قبول نہیں کی جاسکتی،پٹھان کوٹ حملے کی انٹیلی جنس ... مزید
-
پاک چین کاشغر گوادراقتصادی راہداری میں تبدیلی پر تحفظات موجود ہیں،مولانا فضل الرحمان، تبدیلی سے خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے جسے د ور کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین ... مزید
-
تلور کا محدود شکار، سپریم کورٹ میں وفاق، پنجاب،سندھ اور بلوچستان نے ایکا کرلیا،کے پی کے حکومت نے غیر جانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے مقدمے میں نظرثانی کی درخواست دائرنہیں کی اورعدالتی فیصلے کی حمایت ... مزید
-
آرمی چیف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس،27بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی
-
پٹھان کوٹ حملہ، بھارت پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر مزید سرحدی فوجی تعینات کریگا،رپورٹ
-
قومی اسمبلی: امیر زمان،روحیل اصغر کے درمیان شناختی کارڈوں کے معاملے پر جھڑپ، نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی،وقفہ سوالات کے دوران بلیغ الرحمان عبدالقہار کو مطمئن نہ کر سکے، اگلے سوال کی اجازت پر عبدالقہار ... مزید
-
سعودی عرب،ایران کشیدگی بہت بڑاایشوبن سکتاہے ،پاکستان ثالث بنے ،عمران خان ،آج دونوں ممالک کے سفارتخانوں میں جاوٴں گا، پاکستان کوداعش سے نہیں طرزحکمرانی سے خطرہ ہے ،کراچی آپریشن کوسپورٹ کرتاہوں ... مزید
-
تمام وزارتیں سینٹ و قومی اسمبلی میں تحریری جوابات اردو میں بھیجنے کی پابند ،کسی بھی وزرارت سے انگریزی میں جواب کو مسترد کر کے دوبارہ طلب کیا جائے،وزیر اعظم ہاؤس سے نیا حکم نامہ جاری
-
”چار گھنٹے کا فاصلہ طے کرنے میں 44 سال لگ گئے“،1971ء کی جنگ میں بچھڑے باپ بیٹا2016ء میں مل گئے، 80 سالہ والد خوشی کے نہال،ابراہیم کو لینے ایئرپورٹ پر تقریباً50 افراد آئے ، موقع پر موجود لوگوں کی آنکھیں ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.