شمالی کوریا کا ہائیڈروجن تجربہ ‘ جنوبی کوریا نے امریکہ سے سٹریٹجک ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں شروع کر دیں

جمعہ 8 جنوری 2016 09:28

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) جنوبی کوریا شمالی کوریا کے حالیہ ہائیڈروجن تجربے کے بعد امریکہ سے سٹریٹجک ہتھیاروں کے حصول کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا نے امریکہ کیساتھ کوریائی پننسولا میں امریکی سٹریٹجک اثاثوں کی تعیناتی کیلئے بات چیت شروع کر دی۔ فوجی حکام نے بتایا کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان کافی حد تک پیشرفت بھی ہو چکی ہے تاہم مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :