تمام وزارتیں سینٹ و قومی اسمبلی میں تحریری جوابات اردو میں بھیجنے کی پابند ،کسی بھی وزرارت سے انگریزی میں جواب کو مسترد کر کے دوبارہ طلب کیا جائے،وزیر اعظم ہاؤس سے نیا حکم نامہ جاری

جمعہ 8 جنوری 2016 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء)وزیر اعظم کے حکم پر تمام وزارتیں سینٹ و قومی اسمبلی میں تحریری جوابات اردو میں بھیجنے کی پابند ہو گئی ہیں ۔کسی بھی وزرارت سے انگریزی میں جواب کو مسترد کر کے دوبارہ طلب کیا جائے،وزیر اعظم ہاؤس سے نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس سے ایک لیٹر کے ذریعہ تما م وزارتوں کا اگاہ کیا گیا ہے کہ سینٹ و قومی اسمبلی میں جو بھی جوابات داخل کرائے جائیں وہ اردو میں ہونا ناگزیز ہے اگر کسی وزارت نے انگریزی میں جواب دیا تو سینٹ و قومی اسمبلی سیکرٹریز اسے فوری مسترد کر دیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تمام وزارتوں نے اپنے جوابات اردو اور انگریزی میں بنا کر بھیجنے لگے ہیں کیونکہ بیوروکریسی کو انگریزی زیادہ اردو کم آتی ہے اس لیے جوابات دونوں زبانوں میں ارسال کیے جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :