پٹھان کوٹ حملہ، بھارت پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر مزید سرحدی فوجی تعینات کریگا،رپورٹ

جمعہ 8 جنوری 2016 09:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء)بھارت پاکستان کے ساتھ ملحقہ سرحدوں پر مزید سرحدی فوجی تعینات کریگا،بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پٹھان کوٹ حملے کے تناظر میں پنجاب اور کشمیر میں پاکستان سے ملحقہ سرحدوں پر مزید سرحدی فورسز تعینات کرے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ ائیربیس پر دہشتگردانہ حملے کے بعد بھارت اس طرز کے مزید حملوں سے بچنے کیلئے تمام تر ممکنہ سیکورٹی اقدامات اٹھا رہا ہے جبکہ عالمی سرحدوں پر مزید فورسز کی تعیناتی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے