انڈر 19ورلڈ کپ : آسٹریلیا کا انکار ، آئی سی سی نے آئرلینڈ کو شرکت کی دعوت دیدی

جمعرات 7 جنوری 2016 08:48

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7جنوری۔2016ء) بنگلہ دیش میں انڈر 19ورلڈ کپ میں سکیورٹی خدشات کے باعث آسٹریلیا ٹیم کے انکار کے بعد آئی سی سی نے ورلڈکپ میں شرکت کے لئے رنراپ آئرلینڈ کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دے دی۔

(جاری ہے)

بنگلادیش میں رواں ماہ 27 جنوری سے شروع ہونے والے انڈر19 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو گروپ ڈی میں رکھا گیا تھا جس میں بھارت، نیوزی لینڈ اور نیپال کی ٹیمیں ہیں اوراب آسٹریلیا کی جگہ آئرلینڈ کو اسی گروپ میں رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :