ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا

جمعرات 7 جنوری 2016 08:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7جنوری۔2016ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔بدھ کے روز 10ڈالر کے اضافے سے عالمی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت1087ڈالر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کیمطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں150روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 44ہزار400روپے سے بڑھ کر44ہزار550روپے ہو گئی اسی طرح129روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت38ہزار185روپے پرجا پہنچی جبکہ چاندی کی ایک تولہ قیمت 660روپے کی سطح پر بدستور برقرا رہی ۔