پشاور، حاجی غلام احمد بلور کی اہلیہ بقضائے الٰہی انتقال کر گئیں، نماز جنازہ آج دن گیارہ بجے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی

جمعرات 7 جنوری 2016 08:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7جنوری۔2016ء)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور ممبر قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور کی اہلیہ بقضائے الٰہی انتقال کر گئی ہیں ، مرحومہ کا جنازہ آج بروز جمعرات مورخہ 7جنوری2016ء صبح 10.

(جاری ہے)

30بجے بلور ہاوٴس سے اٹھایا جائے گا اور نماز جنازہ دن گیارہ بجے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی ، مرحومہ شہید بشیر احمد بلور ،سینٹر الیاس احمد بلور اور ممبر انکم ٹیکس عزیز احمد بلورکی بھاوج اور اے این پی پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات ہارون بشیر بلوراور غضنفر بلور کی چچی تھیں۔

متعلقہ عنوان :