کھانے پینے کی اشیاء میں چینی کی مقدار معلوم کرنے کی ”ایپ “متعارف،ابتدائی طور پر برطانیہ میں والدین کو موبائل فون میں ایک مفت ” شوگر سمارٹ ایپ “ کے نام سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے، اس ” ایپ “ دانت سڑنے، وزن بڑھنے ، دل کی پیماریوں،سرطان جیسے موذی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے،ماہرین

جمعرات 7 جنوری 2016 09:07

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7جنوری۔2016ء) چینی کا زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے جبکہ یورپ اورامریکہ میں اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق میں اس کو کئی بیماریوں کی جڑ قرار دیا گیا ہے اس لیے اب برطانیہ میں والدین کو اپنے موبائل فون میں ایک مفت ایپ ڈاوٴن لوڈ کرنے کی ترغیب دی جارہی جس کے ذریعے وہ بازار میں دستیاب کھانے پینے کی اشیا میں موجود شکر کی مقدار جان سکتے ہیں،انگلینڈ پبلک ہیلتھ کی جانب سے متعارف کروائی گئی اس ایپ کو ”شوگر اسمارٹ ایپ“ کا نام دیا گیا ہے جو غذائی اشیا کی پیکنگ پر موجود بار کوڈ کو اسکین کرنے کے بعد اس میں موجود شکر کی کل مقدار کو کیوبز یا گرام میں بتا دیتی ہے۔

ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اس ایپ کے ذریعے لوگوں میں صحت مند غذاوٴں کے استعمال کا رجحان بڑھے گا اور وہ دانتوں کی بیماریوں، موٹاپے اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کا مقابلہ کرسکیں گے،پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی چیف غذائی ماہر کا کہنا ہے کہ بچے اپنی غذاوٴں میں شکر کا بہت زیادہ استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے ان میں دانت سڑنے، وزن بڑھنے اور اور آگے جاکر کئی مزید خطرناک بیماریوں کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے جب کہ زائد وزن اور موٹاپے کا شکار بالغ افراد میں دل کی پیماریوں، ٹائپ ٹو ذیابیطس اور کئی قسم کے سرطان پیدا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کی غذاوٴں میں چینی سے بھرپور مشروبات کو کم چینی والے مشروبات، پانی یا پھر کم چکنائی والے دودھ سے تبدیل کردیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق اس ایپ کے ذریعے لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی کچھ برانڈ کے دہی اور پھلوں کے مشروبات میں بھی شکر موجود ہوتی ہے اس لیے ایسی مصنوعات کا پتا لگانے کے لیے شوگر اسمارٹ ایپ کو ایپ اسٹور کے ذریعے موبائل میں با آسانی ڈاوٴن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :