داعش کا اہم کما نڈر عراقی فضائیہ کے حملے میں ہلاک ،ابو معاذ کمانڈر حدیثہ شہر پر داعش تنظیم کے عسکری حملے کی سربراہی کر رہا تھا

جمعرات 7 جنوری 2016 09:06

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7جنوری۔2016ء)عراق کے صوبے الانبار کے علاقے حدیثہ میں عراقی فضائیہ کی کارروائی میں ”داعش کے جنگی وزیر“کے نام سے معروف کمانڈر اپنے تین دیگر ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی طیاروں نے داعشی وزیر کو حدیثہ کے علاقے بروانہ میں نشانہ بنایا۔الانبار صوبے میں باوثوق اخباری اطلاعات کے مطابق داعش کے وزیر دفاع کے طور پر معروف مقتول کا نام ثامر محمد مطلوب المحلاوی ہے۔

(جاری ہے)

ابو معاذ کی عرفیت رکھنے والا یہ کمانڈر حدیثہ شہر پر داعش تنظیم کے عسکری حملے کی سربراہی کر رہا تھا۔ اسے داعش کا ایک اہم ترین کمانڈر شمار کیا جاتا ہے جو الزرقاوی اور ابو عمر البغدادی کے ساتھ مل کر کام کر چکا ہے۔ ابو عمر البغدادی کی جانب سے ہی ابو معاذ کو حدیثہ شہر پر حملے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔عراقی فضائیہ کے حملے میں عراق کے مغربی علاقے میں داعش کا ایک اہم لیڈر ہدوان الراوی بھی مارا گیا۔عراقی اہل کاروں کے اعلان کے مطابق داعش نے الانبار صوبے کے علاقے حدیثہ میں بروانہ پر جوابی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں مشترکہ عراقی افواج کے ساتھ مل کر لڑنے والے 25 مسلح قبائلی جنجگو ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :