پیغمبر اسلام محمد کی حیات طیبہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے،دلائی لامہ،دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو ہمیں پیغمبر اسلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہوگا،قرآن پاک انسانیت کی بھلائی کیلئے خدا کا سب سے قیمتی تحفہ ہے،بدھ مت کے روحانی پیشوا کا میسور میں اپنے پیروں کاروں خطاب

جمعرات 7 جنوری 2016 09:03

کرناٹک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7جنوری۔2016ء) بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کا کہنا ہے کہ اگر دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو ہمیں پیغمبر اسلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہو گا۔ نوبل انعام یافتہ مذہبی پیشوا کا کہنا تھا قرآن پاک انسانیت کی بھلائی کیلئے خدا کاسب سے قیمتی تحفہ ہے۔ کرناٹک مسلم کے مطابق مذہبی پیشوا کی طرف سے اپنی رائے کا اظہار بھارتی شہرمیسور میں بدھ مت کے پیروکاروں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا۔

(جاری ہے)

روحانی پیشوا کی جانب سے مذکورہ ملاقات کے دوران پیغمبر اسلام کی انسانیت کی بھلائی کیلئے کی جانے والی بے لوث خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام محمد کی حیات طیبہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ پیغمبر اسلام نے اپنی زندگی کے دوران انسانیت کی بھلائی کیلئے جو اقدامات وضع کیے صرف ان پر چل کر ہی آج کی دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے۔ کرناٹک مسلم کی رپورٹ کے مطابق بیلکپا میں بدھ ازم کی مونیسٹری میں بدھ مت کے ہزاروں پیروکار موجود تھے۔ مذکورہ تقریب کے دوران ضلعی صدر مشتاق احمد کی طرف سے روحانی پیشوا کو قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ کیساتھ ایک نسخہ بھی پیش کی گیا جو انھوں نے انتہائی عقیدت کیساتھ قبول کیا۔

متعلقہ عنوان :