بہاولپور،باپ کی دوسری شادی کی رنجش،بیٹے نے باپ کو جلا دیا،پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم کو رالپنڈی سے گرفتار کر لیا

بدھ 6 جنوری 2016 09:12

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6جنوری۔2016ء)باپ کی دوسری شادی کی رنجش،بیٹے نے باپ کو جلا دیا،پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم کو رالپنڈی سے گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق بستی ملوک شاہ بہاولپور کے رہائشی ریٹائر ڈ میجر حق نو از کو اس کے اپنے حقیقی بیٹے عدنان حیدر نے والد کی دوسری شادی کی رنجش اور اپنی ہمشیر ہ کی شادی اس کی مرضی کے خلاف کرنے کیے خلاف فائر مار کر قتل کر نے کے بعد جلا کر راکھ کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ حق نواز کوا ُس کے بیٹے عدنان حیدر کے خلاف اس کے حقیقی چچا ظہور حسین نے چند روز قبل پولیس تھانہ کینٹ کو درخواست دی کے ان کا بھائی کافی دنوں سے لاپتہ ہے اور شبہ ہے کہ ان کے بھائی کو ان کے بھتیجے عدنان حیدر نے اغواء کر لیا ہے جس پر پولیس تھانہ کینٹ بہاولپور کے ایس ایچ او محسن سردار نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر5/16زیر دفعہ365در ج کر کے ایس آئی محمد اشفاق گورائیہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے ملزم کو روالپنڈی سے گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا تو ملز م عدنان حیدر نے لزرہ خیز انکشافات کئے۔

(جاری ہے)

ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اُ س نے اپنے باپ کو دوسری شادی اور گھریلو رنجشوں پر گھر میں رکھی ہوئی پسٹل سے فائر مار کر قتل کر نے کے بعدائر کولر کے ٹب میں جلا کر راکھ کر دیا۔جس پر پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم کے خلاف اغواء کے مقدمے میں دفعہ302کا اضافہ کردیا۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہا اُس نے 28دسمبر2015کو عشاء کی نماز کے بعد فائر سے قتل کرنے کے بعد گھر کی چھت پر لے جر کرلکڑیاں اکٹھی کر کے پیٹرول چھڑک کر جلاتا رہا۔

ملزم9گھنٹے تک اپنے حقیقی باپ کی لاش کو جلاتا رہا۔پولیس تھانہ کینٹ بہاولپور کے ایس ایچ او محسن سردار، ایس آئی اشفاق گورائیہ اور سلطان محمودنے پولیس پارٹی کے ہمراہ قتل کی لرزہ خیز واردات میں استعمال ہونے والے سامان اور متوفی کی راکھ حسب نشاند ہی ملزم جو کہ تقریبا4کلو اور متوفی کی باقی بچ جانے والی ہڈیا ں اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :