سری لنکا پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر خر ید نے سے باز رہے ،بھارت کی دھمکی،پاکستان کیساتھ معاہدہ کرنے پربھارت کی جانب سے امداد ختم کردی جائیگی،سفارتی ذرائع

بدھ 6 جنوری 2016 09:48

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6جنوری۔2016ء)بھارت نے سری لنکا کو دھمکی دی ہے کہ وہ پاکستان سے جے ایف 17تھنڈرکی خریداری سے بازرہے۔پاکستان کیساتھ معاہدہ کرنے پربھارت کی جانب سے امداد ختم کردی جائیگی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارت نے سری لنکا پر پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری پر شدید دباؤ بڑھا دیا۔بھارت نے سری لنکا کو پاکستان سے معاہدے سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔نئی دہلی نے سری لنکا سے پاکستان کے بجائے بھارت سے تیجاس خریدنے پر اصرار کیا ہے۔ بھارت نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے طیارے لیے تو 400ملین کا قرضہ روک دیں گے۔