کراچی،نیب اور حساس اداروں کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں،ایک دوہفتوں کے اندر کوئی بڑی بریکنگ نیوز سامنے آسکتی ہے

منگل 5 جنوری 2016 09:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5جنوری۔2016ء)نیب اور حساس اداروں کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئی ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایک دوہفتوں کے اندر کوئی بڑی بریکنگ نیوز سامنے آسکتی ہے جس سے حکومت سندھ کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ چار روز سے نیب اور اہم خفیہ اداروں کی ٹیمیں اسلام آباد سے کراچی آچکی ہیں انہوں نے اہم ترین معاملات کی چھان بین شروع کردی ہے اور اہم شخصیات کی باقاعدہ نگرانی تیز کردی ہے ذرائع نے بتایا کہ میگا اسکینڈلز کی باریک بینی سے اسکینگ کی جارہی ہے جس میں اہم ترین شخصیات کے ملوث ہونے کے ثبوت ملا ہے ، ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کے لیے نیا طوفان تیار کھڑا ہے جس کے بعد حکومت سندھ شاید ڈاکٹر عاصم حسین کا کیس بھی بھول جائے ”خبر رساں ادارے“ کی جانب سے ٹیموں کے اہم ذمہ داروں سے رابطہ کی متعدد رابطہ کی کوشش کی گئی جس پر صرف اتنا جواب دیا گیا کہ فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا جلد ہی اس ضمن میں حقائق سامنے آجائیں گے ، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت سندھ کو ان ٹیموں کی آمد کا علم توہوا ہے مگر وہ اس بات پر پریشان ہے کہ ٹیمیں کراچی میں کس مقصد کے لیے آئی ہیں؟ ان کا ٹارگٹ کیا ہے؟ کن افسران نے ان ٹیموں سے ملاقات کی ہے؟ کیا ثبوت ان ٹیموں کے حوالے کیے گئے ہیں ؟ مگر حکومت سندھ بھی تذبذب کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :