کاغذ کی طرح لچکدار ٹیلی ویژن متعارف،یہ ٹی وی دیواروں پر لگائے جانے والے وال پیپر جتنا پتلا ہو گا،کاغذ کی طرح موڑ کر کہیں بھی لے جا سکتا ہے،ماہرین

منگل 5 جنوری 2016 09:26

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5جنوری۔2016ء)معروف نجی کمپنی کی جانب سے ایسا ٹیلیویژن متعارف کرایا جارہا ہے جسے کسی کاغذ کی طرح موڑ کر کہیں لے جایا جاسکتا ہے۔کورین کمپنی اس لچکدار اسکرین کے حامل ٹی وی کو آئندہ ہفتے لاس ویگاس میں شیڈول سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش میں متعارف کرانے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ٹی وی دیواروں پر لگائے جانے والے وال پیپر جتنا ہی پتلا ہوگا،او ایل ای ڈی پینل پر مشتمل رول ایبل ٹی وی کا سائز 55 انچ ہوگا،جنوری میں متعارف کرائے جانے کے بعد اسے مارکیٹ میں فروخت کے لیے کب تک پیش کیا جاتا ہے اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے،کمپنی کے ترجمان کے مطابق ایسے لچکدار ٹی وی کو فروخت کے لیے پیش کرنے میں کچھ ماہ یا سال بھی لگ سکتے ہیں۔

اس ٹیکنالوجی کو پہلے ایپل واچ، سام سنگ کے ایس سکس گلیکسی ایج اور ایل جی کے فلیکس فون میں استعمال کیا جاچکا ہے تاہم یہ پہلی بار ہے کہ کوئی ٹیلیویژن ایسے لچکدار فیچر کا حامل ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ایل جی اس ٹی وی کے ساتھ سی ای ایس میں گھریلو استعمال کی مختلف ڈیوائسز جیسے واشنگ مشین، ریفریجریٹر اور دیگر کو بھی پیش کرے گی۔