ترکی،منگیتر ہاتھوں میں ہاتھ مت ڈالیں، ترکی کے علماء نے نیا فتویٰ سامنے آگیا

منگل 5 جنوری 2016 09:22

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5جنوری۔2016ء)ترکی کے علمائے کرام نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ منگیتروں کی کھلے عام ملاقاتیں اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈالنا اسلامی اقدار کے منافی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے علمائے کرام نے ایک نیا فتویٰ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منگنی شدہ جوڑے ایک دوسرے کے ساتھ اظہار محبت اور ہاتھ پکڑنے سے اجتناب کریں کیونکہ یہ عوامل اسلامی اقدار کے مطابق جائز نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ترکی کے علماء نے منگیتروں پر واضح کیا ہے کہ نوجوان جوڑوں کی آپس میں ملاقات کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن کھلے عام یا کسی ریستوران میں ملاقات درست اور جائز نہیں قرار دی جا سکتی۔ترکی کی مذہبی امور کے ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ منگیتروں کی ملاقات کا پرائیویٹ ہونا اِس لیے بھی ضروری ہے کہ یہ محدود رہتی ہے اور جب کھلے عام ہو گی تو دوسرے معمولی بات کو بڑھا چڑھا کے پیش کرنے لگتے ہیں اور یہ عمل بھی اسلامی اخلاقیات کے مطابق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :