کوہاٹ:لیاقت میموریل اسپتال میں سہولیات کا فقدان ،2روز میں 7نومولود بچے جاں بحق، ورثاکی حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل

پیر 4 جنوری 2016 09:09

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2016ء)کوہاٹ کے لیاقت میموریل اسپتال میں سہولیات کے فقدان کے باعث 2روز میں 7نو مولود بچے جاں بحق ہو گئے،لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا،احتجاج کرنے والوں نے حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کوہاٹ کے لیاقت میموریل اسپتال کے زچہ بچہ وارڈ میں مکمل سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے 2روز میں 7نومولوش بچے اپنی زندگی کی بازی ہار کر حالق حقیقی سے جا ملے،بچوں کی ہلاکت پرلواحقین نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا،لیاقت میموریل اسپتال میں صرف 2اینکوبیٹرموجود ہیں اور مریضوں کے لیے بیڈکی بھی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے اسپتال میں ایک بیڈ پر دو دو مریض لیٹنے پر مجبور ہیں اورمریضوں کے ساتھ آنے والوں کے لیے بیٹھنے کا انتظام بھی نہیں ہے ۔