عراق جنگ : فوجیوں کو جنگی جرائم کے مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،مارک واروک، 1500 سے زائدافراد برطانوی فوج کے ہاتھوں متاثر ہوئے جن میں 280 قتل کے الزامات بھی شامل ہیں، تحقیقات جاری ہیں ، سربراہ تحقیقاتی یونٹ

پیر 4 جنوری 2016 09:41

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2016ء) عراق میں جنگی جرائم کی تحقیقات کرنیوالے یونٹ کے سربراہ مارک واروک نے کہا ہے کہ عراق جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں کو ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں کسی فوجی کا جنگی جرائم میں کردار سامنے آیا تو ان فوجیوں کو مقدمات کا سامناکرنا ہوگا۔

مارک وار وک کا کہنا ہے کہ بہت سے اہم کیسز ہیں جن پر تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع کاکہنا ہے کہ ہم ان الزامات کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ دو ایسے واقعات کی پہلے ہی تحقیقات جاری ہیں۔ یونٹ کے سربراہ مارک واروک کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں ان میں ایک کیس ایسا بھی ہے جس میں عراقی فوجیوں پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یونٹ نے جن الزامات کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے ان کے مطابق مجموعی طور پر 1500 سے زائدافراد برطانوی فوج کے ہاتھوں متاثر ہوئے جن میں 280 قتل کے الزامات بھی شامل ہیں۔پہلے مرحلے میں ہم یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ ان الزامات میں کتنی صداقت ہے۔

متعلقہ عنوان :