امریکہ کا شیخ نمر کو سزائے موت دینے پر اظہار تشویش

پیر 4 جنوری 2016 09:39

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2016ء)امریکہ نے سعودی عرب کی جانب سے ممتاز شیعہ عالم شیخ نمر النمر کو سزائے موت دیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے مشرقِ وسطیٰ میں فرقہ ورانہ دشمنی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ محکمہ خارجہ نے خطے کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو دگنا کردیں۔

متعلقہ عنوان :